اداکارطاہر انجم نے تشددکرنے والی ملزمہ انیلہ کو معاف کردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اداکارطاہر انجم نے تشددکرنے والی ملزمہ انیلہ کو معاف کردیا،طاہر انجم نے ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز کے سامنے پیش ہو کر تحریری معافی نامہ جمع کرایا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ ملزمہ انیلہ کی فیملی نے اداکار طاہر انجم سے گھر جا کر معافی مانگ لی، ملزمہ نے اداکارطاہر انجم کو پنجاب اسمبلی کے باہر تشدد کا نشانہ بنایا تھا، واقعہ کا مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج کیا گیا تھا۔