پورن میں کڈونہ روڈ کی عدم تعمیر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پورن میں کڈونہ روڈ کی عدم تعمیر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پورن(نامہ نگار) کڈونہ آوارئی روڈ کی عدم تعمیر کے خلاف کڈونہ،میرجلے،آوارئی عوام کا الوچ بازار میں احتجاجی مظاہرہ،مظاہرین کا فوری طور پر روڈ پر کام شروع کرنے کا مطالبہ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹھیکہ دا ر نے روڈ پر روڑہ ڈالاہے لیکن کئی سال گزرنے کے باوجود روڈ پر تارکول کا کام شروع نہ ہوسکار روڈ پر روڑہ ڈالنے کیوجہ سے گاڑیوں کے ٹائر خراب ہورہے ہیں تو دوسری طرف حادثات بھی روز کا معمول بن گئی ہے مظاہرین نے ٹھیکہ دار اور متعلقہ محکموں کے آفسران کی حاضری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیاجس پر تحصیل انتظامیہ پورن نے انہیں یقین دلایا کہ 24گھنٹوں کے اندر متعلقہ ٹھیکہ دار اور سی اینڈ ڈبلیوں کے افسران کو بلائینگے اور ان سے پوچھینگے کہ کس وجہ سے روڈ پر کام بند ہے اور کوشش کرینگے کہ کل سے روڈ پر کام دوبارہ شروع کیا جائے جس پر مظاہرین نے احتجاج ختم کیا۔