یہ بتائیں 9مئی کے بعد بانی پی ٹی آئی پر کتنے کیسز رجسٹرڈ ہوئے؟جسٹس طارق سلیم شیخ کے استفسار پر بیرسٹر سلمان صفدر کا حیران کن جواب

یہ بتائیں 9مئی کے بعد بانی پی ٹی آئی پر کتنے کیسز رجسٹرڈ ہوئے؟جسٹس طارق سلیم ...
یہ بتائیں 9مئی کے بعد بانی پی ٹی آئی پر کتنے کیسز رجسٹرڈ ہوئے؟جسٹس طارق سلیم شیخ کے استفسار پر بیرسٹر سلمان صفدر کا حیران کن جواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 9مئی کے 12مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں 9مئی کے بعد بانی پی ٹی آئی پر کتنے کیسز رجسٹرڈ ہوئے؟وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ میرے 300وکالت نامے تھے وہ ختم ہوچکے ہیں،اب مجھے معلوم نہیں اور کتنے وکالت نامے چاہئے ہونگے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 9مئی کے 12مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ اے ٹی سی جج نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا غیرقانونی ریمانڈ دیا،ریمانڈ کیلئے جو طریقہ کار اپنایا گیاوہ غیرقانونی ہے۔

جسٹس انوارالحق پنوں نے کہاکہ آپ کیس کے بنیادی حقائق بیان کریں،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ کیس کے بنیادی حقوق یہ ہیں کہ 9مئی کو درخواستگزار اسلام آباد ہائیکورٹ میں موجود تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے بائیو میٹرک روم سےدرخواستگزارکو اغوا کیاگیا،سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری غیرقانونی قرا ر دے دی،9سے 12مئی تک درخواستگزار کا رابطہ دنیا سے منقطع تھا، گرفتاری پر عوام کا ردعمل آیا جس سے بانی پی ٹی آئی بالکل لاعلم تھے،جسٹس اطہر من اللہ نے بانی پی ٹی آئی سے پوچھا کہ کیا آپ کو علم ہے گرفتاری پر کیا کچھ ہوا،بانی پی ٹی آئی کو جیسے ہی 9مئی واقعات کا علم ہوا انہوں نے فوری مذمت کی اور مایوسی کااظہار کیا۔

 جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہاکہ یہ بتائیں 9مئی کے بعد بانی پی ٹی آئی پر کتنے کیسز رجسٹرڈ ہوئے،وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ میرے 300وکالت نامے تھے وہ ختم ہوچکے ہیں،اب مجھے معلوم نہیں اور کتنے وکالت نامے چاہئے ہونگے۔

پراسیکیوٹرجنرل پنجاب نے کہاکہ 9مئی کے بعد 37مقدمات درج ہوئے ہیں،لاہور کے 18کیسز تھے جن میں 7میں بانی پی ٹی آئی نامزد ہیں،جسٹس طارق سلیم شیخ نے استفسار کیاکہ پورے پنجاب میں کتنے کیسز میں بانی پی ٹی آئی نامزد ہیں؟بانی پی ٹی آئی کتنے کیسز میں سپلیمنٹری بیان کے ذریعے نامزد ہیں؟یہ بتائیں کتنے کیسز میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالی جا چکی ہے،جسٹس انوارالحق پنوں نے کہاکہ کتنے کیسز کےمکمل چالان جمع اورکتنے کیسز کے چالان نامکمل ہیں ،وکیل سلمان صفدرنے کہاکہ میری معلومات کے مطابق 20کیسز میں ضمنی بیانات کے ذریعے نامزد کیا گیا ہے۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہاکہ کیس کا فیصلہ کرنا چاہتے ہیں،سلمان صفدر نے کہاکہ کل بانی پی ٹی آئی کو ریمانڈ کیلئے پیش کرنا ہے،جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہاکہ ہم کل اس معاملہ پر فیصلہ دے دیں گے،عدالت نے فریقین سے مختلف عدالتی  نظیریں مانگ لیں۔