معیشت کو درست سمت پر لانے کیلئے سیاسی استحکا م ناگزیر ہے،رمیض شاہد

معیشت کو درست سمت پر لانے کیلئے سیاسی استحکا م ناگزیر ہے،رمیض شاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)کیمرہ مارکیٹ کے سیکرٹری اطلاعات رمیض شاہد نے کہا ہے ملکی معاشی حالات کو درست سمت پر لانے کیلئے ملک میں سیاسی استحکام انتہائی ناگزیر ہے۔ اپوزیشن اور حکومت کی باہمی چپقلش اور کھینچا تانیوں سے ملک میں غیر یقینی صورت حال پید اہورہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں ا ن کا مزید کہنا تھا کہ تجارت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والا شعبہ ہے۔ تاجروں کے مسائل کے حل اور تحفظات دور کرنے کیلئے حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔