عزیربلوچ کی ایک رپورٹ اور ہے جس پر کسی کے دستخط نہیں، علی زیدی

  عزیربلوچ کی ایک رپورٹ اور ہے جس پر کسی کے دستخط نہیں، علی زیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر برائے بحری امورعلی زیدی نے کہاہے کہ عزیربلوچ کی ایک رپورٹ اور ہے جس پر کسی کے دستخط نہیں،۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے بتایاکہ اکتوبر2017میں دبئی سے گھر آیا تو مجھے ایک لفافہ ملا جس پر لکھا تھا بیسٹ آف لک،لفافے میں مجموعی طور پر 5 جے آئی ٹی رپورٹس تھیں،جن میں 3عزیر بلوچ اور2 نثار مورائی کی جے آئی ٹی رپورٹس تھیں۔انہوں نے کہاکہ عزیرکی جو جے آئی ٹی رپورٹ میرے پاس ہے سپریم کورٹ اس کی تصدیق کرے گی، میں معاملے کو سپریم کورٹ لے کر جاؤں گا اور منطقی انجام تک پہنچاؤں گا۔انہوں نے بتایا کہ ایک رپورٹ جو سندھ حکومت نے ریلیز کی اور ایک جو میں نے دکھائی ہے اس کے علاوہ بھی عزیربلوچ کی ایک رپورٹ اور ہے جس پر کسی کے دستخط نہیں۔نثارمورائی کی جو جے آئی ٹی رپورٹ سندھ حکومت نے پبلک کی ہے،اس کے علاوہ نثارمورائی کی ایک رپورٹ اور بھی ہے،جس پر دودستخط نہیں ہے سندھ حکومت اس رپورٹ کو بھی نہیں مانتی۔انہوں نے کہاکہ جب تک ایسے فائدہ اٹھانے والوں کو نہیں پکڑیں گے آگے نہیں بڑھیں گے۔
علی زیدی