امریکی سیاہ فام فٹ بالر نے تیسری منزل سے گرنے والے بچے کی جان بچا لی، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

امریکی سیاہ فام فٹ بالر نے تیسری منزل سے گرنے والے بچے کی جان بچا لی، ویڈیو نے ...
امریکی سیاہ فام فٹ بالر نے تیسری منزل سے گرنے والے بچے کی جان بچا لی، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے سیاہ فام فٹ بالر نے آگ سے بچنے کیلئے تیسری منزل سے گرنے والے کمسن بچے کو کیچ کر کے اس کی جان بچا لی جبکہ یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں بھی ریکارڈ ہو گیا اور ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک عمارت میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جہاں بچہ بالکونی میں کھڑا ہوکر مدد کیلئے پکار رہا تھا۔ آگ کی شدت بچے سے برداشت نہ ہوئی تو اس نے بالکونی سے نیچے چھلانگ لگائی جسے دیکھ کر امریکی فٹ بالر پلک جھپکتے فوراً وہاں پہنچے اور پھر بچے کو کیچ کیا۔ اگر فٹ بالر نہ پہنچتے تو بچے کو شدید چوٹیں آتیں اور اس کی جان جانے کا خدشہ بھی تھا۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق آگے لگنے کا واقعہ مشی گن میں واقع کالازامو سینٹرل ہائی سکول میں پیش آیا جہاں معروف فٹ بال فلپ بلینکس پہنچے اور انہوں نے بچے کو بچایا۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے قبل بلینکس نے آگ میں پھنسے بچوں کو بچایا تھا، واقعے میں ماں اور ایک بچے کی ہلاکت ہوئی تھی۔

بلینکس نے حال ہی میں امریکی بحریہ سے ریٹائرمنٹ لی اور وہ ان دنوں اپنے دوست کے ساتھ مشی گن میں رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب جمعے کی صبح میں باہر نکلا تو یہ منظر دیکھا جسے دیکھتے ہی اوسان خطاءہوگئے تھے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ ایک خاتون تیسری منزل پر موجود تھیں جن کی گود میں بچہ بھی تھا، وہاں کھڑا ہر شخص عورت سے درخواست کررہا تھا کہ وہ بچے کو نیچے پھینک دے مگر وہ راضی نہیں تھی مگر اچانک ہی اس نے بچے کو نیچے کی طرف کر کے چھوڑ دیا۔

مزید :

کھیل -