پی ٹی آئی ابھی تک کنٹینر مائینڈ سے نہیں نکل سکی،یوں لگتا ہے کہ سرکاری بینچوں پر۔۔۔احسن اقبال نے ایسی بات کہہ دی آپ بھی مسکرا دیں گے

پی ٹی آئی ابھی تک کنٹینر مائینڈ سے نہیں نکل سکی،یوں لگتا ہے کہ سرکاری بینچوں ...
پی ٹی آئی ابھی تک کنٹینر مائینڈ سے نہیں نکل سکی،یوں لگتا ہے کہ سرکاری بینچوں پر۔۔۔احسن اقبال نے ایسی بات کہہ دی آپ بھی مسکرا دیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ابھی تک کنٹینر مائینڈ سے نہیں نکل سکی، اسمبلی میں یوں لگتا ہے کہ سرکاری بینچوں پہ ایک اپوزیشن پارٹی بیٹھی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی ابھی تک کنٹینر مائینڈ سے نہیں نکل سکی، اسمبلی میں یوں لگتا ہے کہ سرکاری بینچوں پہ ایک اپوزیشن پارٹی بیٹھی ہے جو ہر وقت احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی آگ لگانا اپنا فرض سمجھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں دو سالوں کے دوران کوئی قانون سازی نہیں کی گئی بلکہ لاتعداد لڑائیاں شروع کرائی گئیں۔