جرمنی میں موسیقی کے میلے کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 30 افراد زخمی

جرمنی میں موسیقی کے میلے کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 30 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فرینکفرٹ(آئی این پی) مغربی جرمنی میں موسیقی کے ایک میلے کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جنھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن ریاست رہینے لینڈ پیلاٹینیٹ میں پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ مجموعی طور پر 33 افراد کو قریبی ہسپتالوں میں نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ میلے میں شریک تمام افراد کی حالت اچھی ہے اور جلد ہی وہ ہسپتال سے فارغ کر دئیے جائیں گے۔ حادثہ ''راک ایم رم'' میوزک تہوار کے دوران پیش آیا، جس میں ہر سال موسم گرما میں ہزاروں کی تعداد میں شائقین شرکت کرتے ہیں۔ پہلی مرتبہ علی الصبح ایک بجے کے قریب تہوار پر آسمانی بجلی گری اور دوسری مرتبہ تین بجکر 30 منٹ کے قریب گری۔

مزید :

عالمی منظر -