حکومت ود ہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ کر کے ریلیف دے ، تیمور ملک

حکومت ود ہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ کر کے ریلیف دے ، تیمور ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہور (کامرس رپورٹر) صنعتکار رہنماء تیمور ملک نے کہا ہے کہ نگران حکومت اپنے دور اقتدار میں ود ہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ کر کے کاروباری برادری کو ریلیف دے جبکہ ایف بی آر ٹیکس پیئرز کی تعداد بڑھانے کے لیے ٹیکسز کی شرح میں کمی کرے ۔ تیمور علی ملک کا کہنا تھا کہ تاجر و صنعتکاربرادری کو ود ہولڈنگ ٹیکس سے شدید پریشانی ہے متعدد مرتبہ صنعتکاروں و تاجروں سمیت سول سوسائٹی نے بھی اس کے خاتمہ کیلئے احتجاج بھی ہو چکا ہے لیکن سابق حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ۔ انہوں نے کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کی بدولت بینکوں میں کٹوٹی سے عام لین دین حوالہ اور ہنڈی کی جانب چلا گیا ہے اس وجہ سے پاکستان کی کاروباری برادری میں شدید بے چینی اور پریشانی پائی جاتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سالانہ اربوں ڈالر کا پانی سٹوریج نہ ہونے کی وجہ سے ہم سمندر میں پھینک کر ضائع کر رہے ہیں کالا باغ ڈیم کیلئے سپریم کورٹ ایک ریگولر آرڈر جاری کرے اور فوری طور پر اس کی تعمیر شروع کی جائے ۔

مزید :

کامرس -