عوامی رکشہ یونین کا جوہر ٹاؤن میں مہنگائی کے خلافاحتجاجی مظاہرہ

عوامی رکشہ یونین کا جوہر ٹاؤن میں مہنگائی کے خلافاحتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) عوامی رکشہ یونین کے کارکنوں نے جوہر ٹاؤن میں ہوشربا مہنگائی اور اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف مرکزی چیئرمین مجید غوری کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں عوامی رکشہ یونین کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے مزدوروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں سحری و افطار میں بھی مشکلات کا سامنا ہے سفید پوش لوگوں نے مخیر حضرات کے گھروں کے باہر لمبی لمبی لائنیں لگا رکھی ہیں۔تاکہ اپنے بچوں کیلئے راشن کا انتظام کر سکیں۔ پانچ سال حکومت کرنے والے سابق حکمران اربوں ڈالر کے قرضے اور کھربوں کا ملک سے ٹیکس اکٹھا کرنے کے باوجود جاتے ہوئے خزانہ خالی چھوڑ گئے ۔ہماری نگران وزیر اعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ سابق تمام ظالم حکمرانوں کا سخت سے سخت احتساب کیا جائے اور ملک کی لوٹی ہوئی دولت ان کے پیٹ پھاڑ کر نکلوائی جائے۔انہوں نے کہا کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی کاروائی کر کے مہنگائی میں کمی لائی جائے۔
غوری