چیچہ وطنی، قومی و صوبائی اسمبلی کیلئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے

چیچہ وطنی، قومی و صوبائی اسمبلی کیلئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے

چیچہ وطنی(نامہ نگار،نمائندہ خصوصی) انتخابات 2018 کیلئے حلقہ این اے 149 چیچہ وطنی، حلقہ پی پی 200 ، حلقہ پی پی 201 ، حلقہ پی پی 202 کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رہا، حلقہ این اے 149 سے مسلم لیگ ن سے سابق ممبر قومی اسمبلی چودھری محمد طفیل، سابق ممبر قومی اسمبلی چودھری منیر ازہر،چیئرمین ضلع کونسل ساہیوال چودھری زاہد اقبال، مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر حاجی محمد ایوب، چودھری نعمان زاہد، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رائے مرتضیٰ اقبال ایڈووکیٹ، سابق وفاقی وزیر مملکت ملک نعمان احمد لنگڑیال،پیپلز پارٹی کی سابق ممبر قومی اسمبلی بیگم شہناز جاوید ،علی جاوید شیخ، جماعت اسلامی کے چودھری فیض میراں گجر، آزاد امیدوار سابق چیئرمین چیچہ وطنی پریس کلب چودھری شعیب رحیم وتھرا، مسز آمنہ ناز ایڈووکیٹ، ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ حاجی محمد اشرف، محمد حمزہ، حلقہ پی پی 200 سے مسلم لیگ ن کے رانا ریاض احمد خاں، حاجی محمد ایوب،حاجی عمران افضل،ارسلان ارشد، رانا ماجد ریاض، رانا باسط ریاض، پاکستان تحریک انصاف سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی چودھری وحید اصغر ڈوگر، نوید اصغر ڈوگر، پیپلز پارٹی سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی شہزاد سعید چیمہ ، چودھری واحد غفور جٹ ،محمد فرید کاٹھیہ ،آزاد امیدوار حافظ محمد فہیم ،، عمر فاروق،مقصود،سابق صدر بار میاں آصف رفیق ایڈووکیٹ،حلقہ پی پی 201 سے مسلم لیگ ن سے سابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری محمد ارشد جٹ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی چودھری محمد حنیف جٹ، چودھری محمد اقبال جٹ،پاکستان تحریک انصاف سے مرکزی رہنما رائے مرتضیٰ اقبال ایڈووکیٹ،میجر ریٹائرڈ غلام سرور،پیپلز پارٹی سے علی جاوید شیخ ، چودھری شفقت علی چیمہ، آزاد امیدوارسابق چیئرمین چیچہ وطنی پریس کلب چودھری شعیب رحیم وتھرا،مولانا غلام نبی معصومی، حلقہ پی پی 202 سے مسلم لیگ ن سے چودھری شاہد منیر فاروق،سابق ممبر صوبائی اسمبلی چودھری محمد حنیف جٹ،چودھری محمد اقبال جٹ،پاکستان تحریک انصاف سے سابق ممبر قومی اسمبلی سعید احمد چودھری ، ملک نعمان احمد لنگڑیال، میجر ریٹائرڈ غلام سرور، نعیم اختر چوہدری، طالب حسین لنگڑیال، پیپلز پارٹی سے سابق صدر بار چوہدری منشاء باٹھ ایڈووکیٹ کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...