پی پی 105، پی ٹی آئی کے امیدواروں نے ٹکٹ کا اختیار دلدار چیمہ کو دیدیا

پی پی 105، پی ٹی آئی کے امیدواروں نے ٹکٹ کا اختیار دلدار چیمہ کو دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سمندری (نامہ نگار) تحریک انصاف سے ٹکٹ کے خواہشمند تمام امیدواروں نے پی پی 105سے ٹکٹ کے فیصلے کا اختیار دلدار احمد چیمہ کو دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں چیمہ ہاؤس میں سمندری کے پی پی105سے تحریک انصاف سے ٹکٹ کے امیدواران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹکٹ کے امیدواروں نے شرکت کی اور ٹکٹ کی نامزدگی کے فیصلے کاا ختیار پارٹی اور سردار دلدار احمد چیمہ امیدوار این اے 104کو تفویض کردیا ہے جس سے سیاسی حلقوں میں خوب پزیرائی ہوئی اور اسے ایک احسن اور مضبوط فیصلہ قرار دیا گیا اور اس فیصلہ پر تمام سٹیک ہولڈرز کا قائم رہنا تحریک انصاف کا سمندری سے کامیابی کا عندیہ تصور کیا جا رہا ہے اور قومی اور صوبائی حلقوں میں پارٹی پوزیشن کافی مضبوط تصور کی جانے لگی ہے لیکن بعض سیاسی حلقوں میں ہونے والی چہ میگویوں کی وجہ سے زمینی حقائق یکسر مختلف نظر آرہے ہیں ،سیاسی مبصرین کے مطابق ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں سمندری کی سیاست کے افق پر نمودار ہونے نئے سیاست دان حافظ ممتاز کیا الیکشن نہ لڑ کر اپنا سیاسی سفر شروع ہونے سے پہلے ہی ختم کرنا چاہیں گے ؟شنید ہے کہ ٹکٹ نہ ملنے پر ان کے بھائی جو کسی پارٹی عہدکے پابندنہیں ہیں قومی حلقہ این اے 104سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ کر سردار دلدار احمد چیمہ کے لئے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں جبکہ دیگر امیدواران میں چوہدری حاجی عبدالشکور گزشتہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑھ چکے ہیں میجر (ر) محمد اکرم ایک مضبوط سیاسی خاندان کا پس منظر رکھتے ہیں اور وہ ہر الیکشن میں حصہ لیتے رہے ہیں چوہدری مستقیم مہار پہلی مرتبہ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور وہ پی ٹی آئی کی مقامی اور مرکزی قیادت میں مقبول ہیں چوہدری گل احمد مہوٹہ بھی زمانہ طالب علمی سے سیاست کرتے چلے آ رہے ہیں وہ ماضی میں ڈجکوٹ سے سردار دلدار احمد چیمہ کے مقابلہ میں الیکشن میں انہیں ٹف ٹائم دے چکے ہیں اورسمندری سے تحصیل ناظم کا بھی الیکشن لڑھ چکے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -