بڑے عرب ملک کی خاتون ٹیچر نے اپنی ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر لگا دی کہ اسے نوکری سے ہی فارغ کر دیا گیا ، ویڈیو میں ایسا کیا تھا ؟ جواب جان کر آپ کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

بڑے عرب ملک کی خاتون ٹیچر نے اپنی ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر لگا دی کہ اسے نوکری ...
بڑے عرب ملک کی خاتون ٹیچر نے اپنی ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر لگا دی کہ اسے نوکری سے ہی فارغ کر دیا گیا ، ویڈیو میں ایسا کیا تھا ؟ جواب جان کر آپ کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مصری خاتون استاد کو فیس بک پر رقص کی ویڈیو شیئر کرنے پر نوکری سے فارغ کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق مونا ا لپرنس مصر کی سوز یونیورسٹی میں انگلش پڑھاتی ہیں اور انہوں نے گزشتہ سال سوشل میڈیا پر اپنی بیلی ڈانس کی ویڈیو شیئر کی تھی جس کے بعد متعدد طالبعلموں اور سٹاف کی جانب سے ان کے خلاف شکایت درج کروائی گئی تھی کہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کا رویہ ہتک آمیز ہے ۔ یونیورسٹی کا کہناہے کہ یونیورسٹی پروفیسر کو نوجوان نسل کیلئے رول ماڈل ہو ناچاہیے ۔
انگلش کی خاتون پروفیسر نے اپنے دفاع میں آگے آتے ہوئے کہاہے کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرنا شخصی آزادی کا حصہ ہے اور کسی کو اس پر اعتراض کرنے کا حق نہیں ہے ۔ خاتون کا کہناتھا کہ وہ اپنی اس ویڈیو کے باعث بالکل بھی شرمندہ نہیں ہے اور ان کی سوشل میڈیا کی سرگرمیاں نوکری سے تعلق نہیں رکھتیں ۔
مونا نے فیس بک پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر کو سویمنگ سوٹ میں تصاویر اور ڈانس کی ویڈیو شیئر کرنے کی وجہ سے نوکری سے فارغ کرنے پر میں آپ کو کورٹ میں لے کر جاﺅں گی ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

عرب دنیا -