کمسن جمنا زیادتی کیس، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا

کمسن جمنا زیادتی کیس، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا
کمسن جمنا زیادتی کیس، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا

  

سجاول (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے ضلع سجاول میں کمسن ہندو لڑکی جمنا کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے دونوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق 12 سالہ جمنا کو شراب پلا کر 2 روز تک ہوس کا نشانہ بنانے والے دونوں ملزمان روشن شیخ اور رجب کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ سجاول کی تحصیل جاتی میں گلیوں میں بھیک مانگنے والی 12 سالہ جمنا کو دو ملزمان نے اغوا کرکے شراب پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ حکومت کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق جمنا مقامی شوگر ملز کے گراؤنڈ سے بے ہوشی کی حالت میں ملی تھی۔ اس کی موجودگی کی نشاندہی مقامی افراد نے کی تھی جن کا کہنا تھا کہ وہ شاید کسی نشہ آور چیز کے زیر اثر ہے۔

متاثرہ بچی کی ویڈیو اور تصاویر سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر شہریوں کی جانب سے سخت غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ اس حوالے سے ٹوئٹر پر ٹرینڈ بھی چلتا رہا جس کے تحت صحافیوں، سماجی تنظیموں کے رہنماﺅں اور دیگر لوگوں نے ملزمان کی گرفتاری اور سخت سے سخت سزا کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید : اہم خبریں /انسانی حقوق /علاقائی /سندھ /ٹنڈومحمّدخان /Breaking News