ٹنڈو آدم،13سالہ لڑکی کو شراب پلا کر دو درندوں کی اجتماعی بد اخلاقی

  ٹنڈو آدم،13سالہ لڑکی کو شراب پلا کر دو درندوں کی اجتماعی بد اخلاقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ٹنڈو آدم ( آن لائن) نہ آسمان پھٹا نہ زمین گری، حوا کی ایک اور بیٹی درندگی کا نشانہ بن گئی۔سجاول کی13سالہ خانہ بدوش خاندان کی جمنا کماری کو 2 درندوں نے بد اخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا،نیم بے ہوشی کی حالت میں بچی کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر کہرام برپا کر دیا۔تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حیدرآباد کے علاقے ٹنڈو آدم خان میں 13سالہ لڑکی کے ساتھ بد اخلاقی کے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔حیدرآباد میں متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کیا گیا جس میں اس سے(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )


 اجتماعی بد اخلاقی کے شواہد ملے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ تیرہ سالہ جمنا کماری کو اغوا کیا گیا اور کچی شراب پلا کے بد اخلاقی کا نشانہ بنا یا گیا،جب کہ سوشل میڈیا پر جمنا کماری کو انصاف دلوانے کے لیے آواز بلند ہو گئی ہے۔ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری سے بچی کو انصاف دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اجتماعی بد اخلاقی