ٹڈیوں کے حملے،پاکستان کا وہ ایئرپورٹ جو پروازوں کے لیے بند کردیا گیا

ٹڈیوں کے حملے،پاکستان کا وہ ایئرپورٹ جو پروازوں کے لیے بند کردیا گیا
ٹڈیوں کے حملے،پاکستان کا وہ ایئرپورٹ جو پروازوں کے لیے بند کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کے حملوں کے پیش نظر نوابشاہ ایئرپورٹ کو پروازوں کے لیے ایک بار پھر بند کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی اے اے نے کہا ہے کہ ٹڈیوں کے باعث نوابشاہ ایئرپورٹ دو دن کے لیے بند رہے گا، جہازوں کو نقصان سےبچانےکے لیےیہ فیصلہ کیا گیا ہےکیونکہ ٹڈیاں جہازوں کو نقصان دے سکتی ہیں۔دوسری طرف نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک میں ٹڈی دل کی تازہ صورت حال اور آپریشن سے متعلق تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس وقت ملک کے 46 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے، بلوچستان کے33، خیبرپختونخوا کے 9، پنجاب کا ایک اور سندھ کے 3 اضلاع متاثر ہیں،خضدار،آواران،نوشکی،چاغی،گوادر،اتھل،کیچ، پنجگور اورخاران میں بھی ٹڈیوں کے وار جاری ہیں۔وشوک کوئٹہ، ڈی آئی خان، ٹانک، شمالی و جنوبی وزیرستان، لکی مروت سمیت دیگر اضلاع بھی ٹڈیوں سے متاثر ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کے آبائی ضلع میانوالی میں ٹڈی دل موجود ہےجبکہ سندھ میں مٹیاری، جامشورو اور حیدرآباد میں ٹڈیاں کھیتوں پر فصلوں پر حملہ آور ہیں، این ڈی ایم اے کی طرف سےمتاثرہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔