وفاقی بجٹ کل پیش ہو گا ،دفاع، ٹیکس ،تنخواہوں، پنشن میں کتنا اضافہ ہو گا ؟ تفصیلات جانیے

وفاقی بجٹ کل پیش ہو گا ،دفاع، ٹیکس ،تنخواہوں، پنشن میں کتنا اضافہ ہو گا ؟ ...
 وفاقی بجٹ کل پیش ہو گا ،دفاع، ٹیکس ،تنخواہوں، پنشن میں کتنا اضافہ ہو گا ؟ تفصیلات جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (آن لائن)وفاقی حکومت مالی سال2022-23کا وفاقی بجٹ کل (جمعہ کو) قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل قومی اسمبلی میں شام 4بجے بجٹ پیش کریں گے۔جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں5 سے 10 فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ د فاع او رریونیو کا بجٹ بڑھایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مالی سال2022-23کے بجٹ میں وفاق کے اخراجات کا تخمینہ 8894 روپے ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے وفاقی بجٹ 2022-23 کا کل حجم 9500 ارب روپے ہونے کا امکان ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو 7255ارب کا ٹیکس جمع کرے گا۔ نان ٹیکس کی مد میں 1626 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ ہے۔ وفاق سے صوبوں کو 4215 ارب روپے منتقل ہوں گے۔ دفاعی بجٹ کے لیے 1586 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال 1232 ارب روپے کی گرانٹس دی جائیں گے۔ قرض اور سود کی ادائیگیوں پر 3523 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ حکومتی امور چلانے کیلیے 550 ارب روپے کا تخمینہ ہے۔ پنشن کی مد میں 530 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ سبسڈیز کی مد میں 578 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ لگایا ہے۔ آئندہ مالی سال ترقیاتی بجٹ کا حجم 800 ارب روپے ہوگا۔ بجٹ کا خسارہ 4282 ارب روپے تک محدود رکھنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ بجٹ کا خسارہ معیشت کا 5.5 فیصد تک محدود رکھنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال معیشت کا حجم 78197 ارب روپے ہوگا۔