تمام رجسٹرڈ کمپنیز پر ٹیکس 1.25فیصد سے کم کر کے 1فیصد ،ٹیکسٹائل صنعت کو فروغ دینے کیلئے 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)برآمدی صنعت کے فروغ کیلئے ایکسپورٹس کونسل آف پاکستان قائم کی جائے گی ،تمام رجسٹرڈ کمپنیز پر ٹیکس 1.25فیصد سے کم کر کے 1فیصد کر دیا گیا ہے،ٹیکسٹائل صنعت کو فروغ دینے کیلئے 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق برآمدی صنعت کے فروغ کیلئے ایکسپورٹس کونسل آف پاکستان قائم کی جائے گی جو ہر 3 ماہ بعد اجلاس منعقد کرے گی،معدنیات کی برآمدات کیلئے مقامی خریداری پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ دی جائے گی،ایکسپورٹ سہولت سکیم کے تحت برآمد کنندگان کو مزید سہولیات دی جائیں گی،تمام رجسٹرڈ کمپنیز پر کم سے کم ٹیکس 1.25فیصد سے کم کر کے 1فیصد کر دیا گیا ہے، ٹیکسٹائل صنعت کو فروغ دینے کیلئے 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کی جا رہی ہے،پیٹ سکریپ پر کسٹم ڈیوٹی 20 فیصد سے کم کر کے 11فیصد کر دی گئی ہے، اس کے علاوہ مختلف برآمدی مشینریوں کو کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ دیا جا رہا ہے۔