پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی،قاضی احمد سعید

پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی،قاضی احمد سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز خوردبین سے بھی نظر نہیں آ رہی، پنجاب کے حکومتی ادارے عوام کی خدمت کرنے کی بجائے دفتروں میں بیٹھ کر سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں، گڈ گورننس کے دعوے دار پنجاب کے حکمران عوام کو مافیوں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر بیرونی دوروں میں مصروف ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب صوبے کے معاملات کو پس پشت ڈال کر مرکز اور خارجی امور میں دلچسپی لے رہے ہیں، امن و امان کی صورت حال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے، بھتہ خوری، راہزنی، ڈکیتی اور چوری کرنے والوں کی پانچوں گھی میں ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کو نان ایشوز میں الجھا کر ذاتی مفادات کو حاصل کر رہے ہیں۔