افغانستان نے آئرلینڈ کو پہلے ٹی ٹونٹی میں 6 وکٹوں سے ہرا دیا

افغانستان نے آئرلینڈ کو پہلے ٹی ٹونٹی میں 6 وکٹوں سے ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (نیٹ نیوز) سمیع اللہ شنواری کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت افغانستان نے آئرلینڈ کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، شنواری میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ بدھ کو نوئیڈا میں پہلے ٹی ٹونٹی میں آئرلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے، تھامسن نے 56 رنز کی اننگز کھیلی، گیری ولسن 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، کپتان ولیم پورٹرفیلڈ39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، امیر حمزہ نے 2 اور راشدخان نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں افغانستان کی ٹیم نے ہدف 18 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، محمدشہزاد اور نجیت نے 51 رنز کا جاندار آغاز فراہم کر کے ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی، شنواری 56 اور شہزاد 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، نجیب 27 رنز بنا سکے۔
، کپتان اصغرسٹانک زئی 20 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، کیون اوبرائن، کریگ ینگ اور تھامسن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔افغانستانی بلے باز محمدشہزاد نے عمراکمل، وارنر اور ڈومینی کے زیادہ ٹی ٹونٹی رنز کا ریکارڈ توڑ دیا