گلبرگ میں ایک کنال جائیداد کی دوبارہ تخمینہ رپورٹ 13اپریل کو طلب

گلبرگ میں ایک کنال جائیداد کی دوبارہ تخمینہ رپورٹ 13اپریل کو طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے نیشنل بینک کے نادہندہ منظور ٹیکسٹائل کی گلبرگ میں واقع ایک کنال جائیداد کی دوبارہ تخمینہ رپورٹ 13اپریل کو طلب کر لی ہے ۔جسٹس مسعود عابد نقوی نے نیشنل بینک کی درخواست پر سماعت کی، بینک کے وکیل موقف اختیار کیا کہ منظور ٹیکسٹائل 20کروڑ روپے کی نادہندہ ہے اور عدالت نے قرض کی عدم ادائیگی پر بینک ڈیفالٹر کمپنی کے خلاف جاری ڈگری پر عمل درآمد کرتے ہوئے جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے رکھا ہے، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم پر بینک نادہندہ کی گلبرگ ڈائیو بس سٹینڈ کے عقب میں واقع ایک کنال کے پلازہ کی قیمت 11کروڑ 90لاکھ روپے مقرر کی ہے مگر کسی بھی بولی دہندہ نے نیلامی کی کارروائی میں حصہ نہیں لیا۔

مزید :

علاقائی -