فرانس میں انتخابات، صدارت کی امیدوار خاتون ایسا شرمناک ترین لباس پہن کر انتخابی مہم چلانے لگی کہ پولیس نے گرفتار ہی کرلیا کیونکہ۔۔۔

فرانس میں انتخابات، صدارت کی امیدوار خاتون ایسا شرمناک ترین لباس پہن کر ...
فرانس میں انتخابات، صدارت کی امیدوار خاتون ایسا شرمناک ترین لباس پہن کر انتخابی مہم چلانے لگی کہ پولیس نے گرفتار ہی کرلیا کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس میں صدارتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں جن کی مہم اس وقت جاری ہے۔ ایک خاتون بھی ان انتخابات میں حصہ لے رہی ہے، جس نے ایسا شرمناک لباس پہن کراپنی انتخابی مہم چلانی شروع کر دی کہ پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 52سالہ سنڈی لی کو Pleasureپارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں وہ ایک زیرجامے اور صرف ٹائی کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئی اور لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کرنے لگی اور ووٹ مانگنے لگی۔

سائنسدانوں نے ازدواجی کارکردگی ماپنے والا آلہ ایجاد کرلیا ,فیچرز جان کر مرد حضرات اسے گھر لانے سے ڈریں گے
رپورٹ کے مطابق سنڈی لی کا کہنا ہے کہ اس نے یہ حرکت ملک میں ہونے والی کرپشن کے خاتمے کے لیے کی ہے۔ وہ لوگوں کو بتانا چاہتی تھی کہ اگر وہ صدر بن گئی تو ملک میں شفافیت لائے گی۔جب پولیس اسے گرفتار کرنے آئی تو اس نے آفیسرز سے طویل بحث کی۔ اس نے انہیں بتایا کہ ”میں اور میرے حامی یہاں ملک میں شفافیت لانے کا مطالبہ کرنے کے لیے آئے ہیں اور میرے برہنہ ہونے کا مقصد صرف شفافیت کا مطالبہ کرنا ہے۔میں عوام کی فلاح چاہتی ہوں اور انہیں سیاست کا مرکز بنانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہوں۔“واضح رہے کہ سنڈی لی ماضی میں ماڈل تھی اور نیم برہنہ فوٹو شوٹ کروایا کرتی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -