میکسویل کرس گیل سے زیادہ جارحانہ بلے باز ہیں،وریندر سہواگ

میکسویل کرس گیل سے زیادہ جارحانہ بلے باز ہیں،وریندر سہواگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز وریندر سہواگ نے کہا ہے کہ گلین میکسویل کرس گیل اور مجھ سے زیادہ جارحانہ بلے باز ہیں۔ میکسویل آئی پی ایل سات میں چار مرتبہ سنچریوں کے قریب پہنچ کر آﺅٹ ہوئے، تین مرتبہ وہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے جبکہ ایک بار وہ 89 رنز کی اننگز کھیل کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ اپنے ایک بیان میں سہواگ نے کہا کہ میکسویل نے رواں آئی پی ایل سات میں اب تک کھیلے گئے میچوں میں جس طرح سے حریف باﺅلرز کے خلاف دلیرانہ بیٹنگ کی وہ قابل ستائش ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ وہ مجھ سے کئی گنا زیادہ جارحانہ بلے باز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میکسویل، ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل سے زیادہ خطرناک بلے باز ہیں اور میں میکسویل کی جارحانہ بیٹنگ سے بے حد متاثر ہوا ہوں، امید ہے کہ میکسویل اگلے میچوں میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔