نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے ” نیشنل سٹرٹیجی اینڈ وار کورس‘ ‘ کا ڈنمارک کا دورہ

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے ” نیشنل سٹرٹیجی اینڈ وار کورس‘ ‘ کا ڈنمارک کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے انتہائی اہم’ نیشنل سٹرٹیجی اینڈ وار کورس ‘ نے پہلی بارڈنمارک کا دورہ کیا یہ دورہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے سالانہ بیرون ملک مطالعاتی دورے کا حصہ تھا ڈنمارک سفارت خانے کے دفاعی اتاشی کرنل سٹین بی اینڈرسن ،جواس تاریخی دورہ کا حصہ تھے ، انہوں نے اپنے خطاب میںکہا کہ ”ےہ ڈنمارک کے لئے ایک نہایت اہم موقع ہے کہ وہ اپنے ملک کو پاکستان آرمڈ فورسز کے مستقبل کے اعلی سطح کے کمانڈرزکے سامنے لا سکے ہیں“۔ اگرچہ اس دورے کا اہم مقصد ملٹری کے اہم پہلوو¿ںمیں تبادلہ خیال تھا تاہم ڈینش ڈیموکریسی، ڈینش فارن اینڈ ڈیفنس پالیسیوں سے متعلق بریفنگ بھی پروگرام کا حصہ تھی اس دورہ میں ڈنمارک میںدنیا کی سب سے بڑی شپنگ کمپنی ’Maersk‘ اور ویسٹ مینجمنٹ سسٹم اور اس ویسٹ سے کم خرچ میں بجلی کی پیداواری منصوبوں جیسے اہم کاروباری رجحانات کو بھی پاکستانی وفد کے سامنے رکھا گیا رائل ڈینش ڈیفنس کالج کے محققین اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے طلباءکے درمیان NATO ، افریقی تنازعات اور ڈنمارک کے تناظرمیں افغانستان کی صورتحال جیسے اہم معاملات پر بریفنگ اور خیالات کا تبادلہ بھی اس دورہ کا حصہ تھا جس کا اختتام خوشگوار ماحول کے ساتھ ہوا۔ یہ دورہ ڈینش حکومت کی جانب سے حکومتِ پاکستان کے ساتھ پاکستان میں استحکام اور ملٹری تعاون کے شعبوں میںپارٹنرشپ پروگرام کا حصہ ہے۔