ملک ریاض نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں رفیع مسجد کا افتتاح کر دیا

ملک ریاض نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں رفیع مسجد کا افتتاح کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (خصو صی رپورٹ )بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں بحریہ ٹاؤن اور دیگر علاقوں کے رہائشیوں کیلئے رفیع مسجد کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ملک ریاض حسین چیئرمین بحریہ ٹاؤن تھے ، دیگر مہمانوں میں بحریہ ٹاؤن منیجمنٹ ،سول سوسائٹی اور بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں نے شرکت کی۔ ملک ریاض حسین نے اپنے دستِ مبارک سے مسجد رفیعِ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہابحریہ ٹاؤن کا عزم ہے ایک خوبصورت اور محفوظ پاکستان کی تعمیرجہاں مساجد ایک اسلامی معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں گی۔اس عظیم مقصد کی کامیابی کیلئے بحریہ ٹاؤن ایسی مساجد تعمیر کر رہا ہے جو معاشرے میں اپنا معاشرتی ، تمدنی اور تعلیمی کردار ادا کر سکیں۔رفیع بلاک ٖفیز 8 میں موجود یہ مسجد 3000 نماریو ں کی گنجائش، 100 فٹ قطر ،3 بڑے ائیر کنڈیشنر ہال، خواتین کے لیے مختص ایک علیحدہ ہال ،لائبریری اور 300گاڑیوں کی پارکنگ کے ساتھ اور بھی بے خصوصیات کی حامل ہے۔دیواروں پر عالیشان طرز کی خطاطی کی گئی ہے ۔یہ نئی مسجد بحریہ ٹاؤن کی تمام مساجدکی اہمیت کو اْجاگر کرتی ہے۔8 لاکھ نمازیوں کی گنجائش کیساتھ دنیا کی تیسری اور پاکستان کی سب سے بڑی گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹاؤن کراچی میں تعمیر کے آخری مراحل میں ہے۔ اس کے ساتھ گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹاؤن لاہور 25000نمازیوں کی گنجائش کے لحاظ سے پاکستان کی بڑی اور دنیا کی ساتویں بڑی مسجد ہے ۔
مسجد افتتاح

مزید :

صفحہ آخر -