کوٹلی: مکان کی چھت گرنے سے 2 بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

کوٹلی: مکان کی چھت گرنے سے 2 بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
کوٹلی: مکان کی چھت گرنے سے 2 بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق چڑھوئی کے علاقے ناڑہ کوٹ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ملبے تلے دب گئے تھے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کے دوران ملبے سے 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، جاں بحق ہونے والوں میں دادا اور 2 پوتیاں شامل ہیں جبکہ 3 زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔