اصغر خان کیس سے ظاہر ہوا ن لیگ کو اسٹیبلشمنٹ نے کیسے تخلیق کیا: عمران خان

اصغر خان کیس سے ظاہر ہوا ن لیگ کو اسٹیبلشمنٹ نے کیسے تخلیق کیا: عمران خان
اصغر خان کیس سے ظاہر ہوا ن لیگ کو اسٹیبلشمنٹ نے کیسے تخلیق کیا: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اصغر خان کیس سے ظاہر ہوا ن لیگ کو اسٹیبلشمنٹ نے کیسے تخلیق اور اسے فنڈ کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ اصغر خان کیس واضح کرتا ہے کہ ن لیگ کیسے اسٹیبلشمنٹ کی تخلیق ہے اور کیسے ن لیگ پر سرمایہ کاری کی گئی۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کیس سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ کس طرح لاڈلے کو تحفظ دیا گیا۔ یہ مقدمہ یہ بھی بتاتا ہے کہ کیسے ” لاڈلے“کو بچایا جاتا رہا اور کیسے بیس سال تک سپریم کورٹ میں اس سیدھے سادھے مقدمے کی سماعت نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا تھا جس کے لیے سابق آرمی چیف اسلم بیگ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔بعد ازاں سپریم کورٹ نے کیس میں نظر ثانی کی درخواستیں مسترد کردیں تھیں اور کیس پر عملدر آمد کا جائزہ لینے کے لیے سماعت ملتوی کردی تھی۔

مزید :

قومی -