گلبر گ،سنچری ٹاور کلمہ چوک کی دوسری منزل میں آگ بھڑک اٹھی

گلبر گ،سنچری ٹاور کلمہ چوک کی دوسری منزل میں آگ بھڑک اٹھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)گلبر گ کے علا قہ کلمہ چوک میں واقع سنچری ٹاور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیوٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ تفصیلات کے مطابق گلبر گ کے علا قہ کلمہ چوک میں واقع سنچری ٹاور کی دوسری منزل میں اچانک آگ بھڑک اْٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کے باعث آسمان پر دھوئیں کے کالے بادل چھاگئے ہیں، آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں اور آگ بجھانے کا کام شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق ٹاور کی تیسری منزل پر تین افراد پھنس ہوئے ہیں جن کو نکالنے کی ریسکیو اہلکار نے کوشش کے بعد با ہر نکا ل لیا۔
سنچری ٹاور،آگ

مزید :

صفحہ آخر -