دھماکے کی اطلاع ملتے ہی لوگ اپنے پیاروں کی تلاش میں گھروں سے نکل آئے

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی لوگ اپنے پیاروں کی تلاش میں گھروں سے نکل آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر، این این آئی)لاہور میں داتا دربار کے باہر خود دھماکے کی اطلاع ملتے ہی لوگ اپنے پیاروں کی تلاش کیلئے گھروں سے نکل پڑے،لوگوں کے جائے وقوعہ سے دور ہی روک دیا گیا جبکہ ہسپتال میں بھی انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔تفصیلات کے مطابق داتا دربار کے باہر دھماکے کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کی ایک بڑی تعدادغم کے عالم میں جائے وقوعہ اور ہسپتال پہنچ گئی۔اپنے پیاروں کی تلاش میں ہسپتال آنے والے لوگ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے جسکی وجہ سے انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔
پیارون کی تلاش

مزید :

صفحہ اول -