عمران خان سول آمر بن گئے،22سال جلسے جلوس کرنے والے سے اپنی حکومت میں ایک پرامن جلوس بھی برداشت نہ ہوا:عظمی بخاری

عمران خان سول آمر بن گئے،22سال جلسے جلوس کرنے والے سے اپنی حکومت میں ایک پرامن ...
عمران خان سول آمر بن گئے،22سال جلسے جلوس کرنے والے سے اپنی حکومت میں ایک پرامن جلوس بھی برداشت نہ ہوا:عظمی بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب  کی رہنما اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے ن لیگ کے کارکنان پر مقدمہ درج کرنے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یوٹرن خان نے22سال جلسے جلوس کئے اور اپنی حکومت میں ایک پرامن جلوس بھی برداشت نہ ہوا،عمران خان ہلاکوں خان کا کردار ا کررہے ہیں وہ ملک کا امن وامان خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق عظمیٰ بخاری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ قائد عوام میاں نوازشریف کی جیل روانگی کے دوران ہمارے کارکنان پرامن رہے اور ایک پتہ بھی نہیں ٹوٹا ، اس کے باوجود ان بے گناہ کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان سول آمر بن گئے ہیں، وہ اپنی گرتی ہوئی مقبولیت کا بدلہ سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سے نہ لیں، جمہوریت میں جلسے جلوس ہونا معمول ہے لیکن ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ آمریت نافذ ہے،عمران خان اتنا ہی ظلم کریں جتنا وہ برداشت کرسکتے ہیں، عمران خان یاد رکھیں کہ وہ ظلم جب بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے کارکنان کے خلا ف مقدمہ درج ہونے پر خاموش نہیں بیٹھیں گے،ہم پنجاب اسمبلی میں بھر پور احتجاج کریں گے۔