وزیراعظم نے میاں کاشف کو کورونا وائرس امدادی فنڈ مہم کے لئے نمائندہ خصوصی مقرر کر دیا

وزیراعظم نے میاں کاشف کو کورونا وائرس امدادی فنڈ مہم کے لئے نمائندہ خصوصی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) میاں کاشف کو کورونا وائرس امدادی فنڈ مہم کے لئے نمائندہ خصوصی مقرر کر دیا ہے۔ اس ضمن میں جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق میاں کاشف وزیر اعظم کے کورونا وائرس امدادی فنڈ میں عطیات میں اضافہ کیلئے لوگوں و کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کے لئے اقدامات تجویز کرنے کے ذمہ دار ہوں گے اور وہ وزیر اعظم کو فنڈ ریزنگ مہم سے متعلق اپ ڈیٹ رکھیں گے۔ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت اور متعلقہ امور کی نشاندہی اور ان کے حل کے لئے تجاویز پیش کریں گے۔ وہ ممتاز تاجر اور سماجی کارکن خورشید عالم کے ساتھ بھی کام کریں گے جو کورونا وائرس امدادی فنڈ مہم کے آفیشل فوکل پرسن ہیں۔
میاں کاشف

مزید :

صفحہ آخر -