بہاولپور‘ سی ای او ہیلتھ کا تبادلہ‘ عوامی‘ سماجی حلقوں کا شدید احتجاج

بہاولپور‘ سی ای او ہیلتھ کا تبادلہ‘ عوامی‘ سماجی حلقوں کا شدید احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ صحت کی مافیاپرست لابی نے سی ای اوصحت بہاولپورکاتبادلہ کرادیاڈی ایچ اوبہاولپورکوایڈیشنل چارج دے کرسی ای او لگادیاگیاعوامی وسماجی حلقوں کی طرف سے ایک ذمہ دارصحت آفیسرکے بلاجواز تبادلے پرشدید احتجاج تفصیل کے مطابق سی ای اوصحت ڈاکٹرغلام یاسین صابرنے اپنی عرصہ تعیناتی کے دوران انتہائی ذمہ داری (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

کیساتھ بھرپور خدمات سرانجام دیں کروناوائرس کنٹرول اورڈینگی مکاؤ مہم کے دوران اپنابھرپورکرداراداکیااس کے باوجود ایک مخصوص مافیانے مبینہ پراپنی تعیناتی کرانے کی خاطر اس کابہاولپورسے تبادلہ کرادیاہے جس کاعارضی طورپرچارج ڈی ایچ اوبہاولپورڈاکٹرطارق محمود کودیدیاگیاہے جس پرعوامی وسماجی حلقوں نے شدیدردعمل کے طورپراحتجاج کیاہے اوراس کے تبادلے کی واپسی کامطالبہ کیاہے اورڈاکٹرغلام یاسین صابرکی خدمات کوبھی بھرپوراندازمیں سراہاہے کمشنر بہاولپورنے عوامی مفاد کوسامنے رکھتے ہوئے سیکرٹری صحت پنجاب کوایک لیٹرنمبر305 مورخہ6 مئی2020 تحریرکیاہے جس میں ڈاکٹرغلام یاسین صابرکے تبادلہ کی منسوخی کی درخواست کی گئی ہے اوران کی خدمات کوبھی بھرپوراندازمیں سراہاگیاہے۔
تبادلہ