گرمی کی شدت میں اضافہ،درجہ حرارت42ڈگری تک جانے کا امکان

گرمی کی شدت میں اضافہ،درجہ حرارت42ڈگری تک جانے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (لیڈی رپورٹر)سورج کی تپش سے شہر کے درجہ حرارت میں اضافہ ہونے لگا،لاہور کا  درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42ڈگری تک جانے کا امکان ،محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 36 فیصد ریکارڈ،آئندہ 48گھنٹوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔شہر میں فضائی آلودگی میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ہونے لگا۔ عالمی فضائی الودگی کی درجہ بندی میں لاہور پہلے نمبر پر آگیا۔شہر میں فضائی الودگی کی مجموعی شرح 302 ریکارڈکی گئی۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ہفتے ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا, 8 سے 10 مئی پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہو گا۔