ملک کی آزادی میں اسٹیبلشمنٹ اور بیورو کریسی کا کوئی کردار نہیں: مولانا محمد سعید

ملک کی آزادی میں اسٹیبلشمنٹ اور بیورو کریسی کا کوئی کردار نہیں: مولانا محمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                            شیر گڑھ (نامہ نگارر)جمعیت علماء اسلام تحصیل تخت بھائی کے امیر اور تحصیل مئیرمولانا محمد سعید صاحب نے کہا ہے کہ ملک کی آزادی میں اسٹبلشمنٹ اور بیوروکریسی کا کوئی کردار نہیں 26 سال تک اس ملک کا آئین نہیں تھا اس وقت سیاسی قیادت اور جمعیت علماء اسلام نے ملک کو متفقہ آئین دیا 9مئی کو پشاور میں عوامی اسمبلی تاریخ سازاور عظیم الشان اجتماع ہوگا ضلع بھر کے تمام یونین کونسلز سے تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں تحصیل تخت بھائی سے لاکھوں کی تعداد میں کارکنان شرکت کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی تحصیل تخت بھائی کے مجلس عمومی اجلاس سے خطاب میں کیااجلاس سے جے یو آئی ضلع مردان کے سیکرٹری اطلاعات مولانا قیصر الدین، مرکزی کونسل کے ممبر الحاج دوست محمد درویش،سابق امیدوار نیشنل اسمبلی اعظم خان اورحافظ فرمان اللہ ایڈوکیٹ  نے خطاب کیامقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کا الیکشن تاریخ کا دھاندلی زدہ الیکشن تھا ان شاء اللہ ضلع مردان سے تاریخی عظیم الشان قافلہ ضلعی امیر اور سابق ایم این اے مولانا محمد قاسم کی قیادت میں پشاور عوامی اسمبلی میں شرکت کریگا۔