عمران خان کے چہرے پر غصہ ، خاصے پریشان بھی تھے، سینئر صحافی نے کمرۂ عدالت کی روداد بیان کر دی
کراچی ( منیٹرنگ ڈیسک )عمران خان کے چہرے پر غصہ ، خاصے پریشان بھی تھ، سینئر صحافی شبیر ڈار نے کمرۂ عدالت کی روداد بیان کر دی ۔
شبیر ڈار نے کہا ہے کہ کمرۂ عدالت میں عمران خان کے چہرے پر غصہ عیاں تھا جبکہ خاصے پریشان بھی تھے۔
وہ نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کر رہے تھے ۔
شبیر ڈار نے بتایا کہ عمران خان نے جج سے 190ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ملتوی کرنے کیلئے کہا کیونکہ ان کے وکلاء اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروف ہیں، عدالت نے کارروائی روکنے سے انکار کیا تو عمران خان نے جج سے دلچسپ جملہ کہا کہ آپ واحد جج ہیں جو صحیح معنوں میں ٹرائل چلارہے ہیں، عمران خان مسلسل کمرۂ عدالت میں گھوم رہے تھے اور اپنے وکلاء سے گفتگو کررہے تھے۔