راہنماﺅں کی زبان بندی کے احکامات کی شدید مذمت کرتے ہیں،رشید احمد لدھیانوی

راہنماﺅں کی زبان بندی کے احکامات کی شدید مذمت کرتے ہیں،رشید احمد لدھیانوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر )جے یو آئی کے صو بائی امیر مو لا نا رشید احمد لدھیانوی ،مو لا نا جمیل الرحمن در خواستی ،مو لا نا ڈاکٹر عتیق الر حمن ،مو لا نا صفی اللہ ،محمد اقبال اعوان نے جے یو آئی کے مر کزی تر جمان مو لا نا محمد امجد خان،مو لا نا محب النبی ،مو لا نا سیف الدین سیف ،علامہ زبیر احمد ظہیر،مو لا نا جمیل الرحمن اختر،مو لا نا اجمل قادری،علامہ ابتسام الہی ظہیر اور دیگر راہنماﺅں کی زبان بندی کے احکامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اتحاد امت کے لیئے کردار ادا کر نے والوں کے لیئے ایسے احکامات قابل مذمت ہیں انہوں نے کہا کہ ان احکامات سے پتہ چلتا ہے کہ مختلف محکموں بعض افراد کیا کار نامے سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے اس فیصلے کو فوری واپس لینے کا مطا لبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت ایک ہی لاٹھی سے سب کو نہ ہانکے فیصلے حقائق کی بنیاد پر کرے انہوں نے کہا کہ مو لا نا محمد امجد خان اور دیگر راہنماﺅں نے ہمیشہ اتحاد امت کے لیئے کام کیا ہے ۔دریں اثناءعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ،پا کستان شریعت کونسل اور عالمی انجمن خدام الدین کے راہنماﺅں مو لا نا اسماعیل شجا ع آبادی ،مو لا نا زہدالراشدی ،مو لا نا عزیز الرحمن ثانی،مو لا نا ڈاکٹر اکمل قادری ،مو لا نا احمد علی ثانی نے بھی مو لا نا محمد امجد خان ،مو لا نا محب النبی ،مو لا نا اجمل قادری ،مو لا نا جمیل الرحمن اختر ،مو لا نا زبیر احمد ظہیر ،مو لانا سیف الدین سیف،مو لا نا پیر سیف اللہ خالد،مو لا نا لطیف الرحمن،مو لا نا قاضی یونس انوار،مو لا نا ابتسام الہی ظہیر اور دیگر علماءکرام کے زبان بندی احکا مات سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ حکومت اپنے اس فیصلے کو فی الفور واپس لے ۔جے یو آئی کے ضلعی را ہنماﺅں مو لا نا قاری ثناءاللہ ، قاری امجد سعید ،حافظ اطہر عزیز ،محمد افضل خان ،حافظ عبد الواجد،محمد قاسم افضل نے بھی مو لا نا محمد امجد خان ،مو لا نا محب النبی،مو لا نا سیف الدین سیف سمیت دیگر علماءکرام کی زبان بندی کے احکامات کو حیران کن قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ اتحاد امت کے لیئے کردار ادا کرنے والوں کی زبان بندی کا اخر کیا مقصد ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اپنے اس فیصلے کو واپس لے۔