سپریم کورٹ نے شعر پڑھ کر سارا نچوڑ دیدیا: خورشید شاہ

سپریم کورٹ نے شعر پڑھ کر سارا نچوڑ دیدیا: خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جو چیزیں پہلے نہیں تھیں سپریم کورٹ نے وہ بھی ڈال دی ہیں‘ سپریم کورٹ نے شعر پڑھ کر سارا نچوڑ دے دیا‘ نواز شریف کو بطور وزیراعظم جھوٹا حلف نامہ نہیں دینا چاہئے تھا‘ سپریم کورٹ نے چھان بین کے بعد ہی ذہ دارانہ بات کی ہے‘ نواز شریف پر دھبہ لگتا رہے گا۔ بدھ کو خورشید شاہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا جو چیزیں پہلے نہیں تھیں سپریم کورٹ نے وہ بھی ڈال دی ہیں۔ سپریم کورٹ نے شعر پڑھ کر سارا نچوڑ دے دیا ہے۔ نواز شری کو اس طرف جانا ہی نہیں چاہئے تھا۔ میں یہ نہیں کہوں گا کہ نواز شریف نے عوام کو بے وقوف بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بطور وزیراعظم جھوٹا حلف نامہ نہیں دینا چاہئے تھا۔ سپریم کورٹ نے چھان بین کے بعد ہی ذمہ دارانہ بات کی ہے۔ نواز شریف پر دھبہ لگتا رہے گا۔ نواز شریف کو سپریم کورٹ کے فیصلے سے بہت نقصان ہوا سپریم کورٹ کا فیصلہ اپنی نوعیت کا الگ فیصلہ ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -