رائے ونڈ اجتماع کے دوسرے روز کی جھلکیاں

رائے ونڈ اجتماع کے دوسرے روز کی جھلکیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رائیونڈ (نمائندہ پاکستان) اجتماع کے دوسرے روز نماز جمعہ میں شرکت کرنے کیلئے 2 لاکھ سے زائد افراد پنڈال پہنچے۔ ریلوے سٹیشن پر پولیس کی نفری تعینات۔ شرکاءاجتماع کی رہنمائی کیلئے پلیٹ فارم پر استقبالیہ کیمپ قائم کردئیے گئے جہاں مقامی کارکنان رہنمائی کیلئے موجود ہیں۔ مفت موبائل چارجنگ کیلئے ریلوے سٹیشن پر پوائنٹ بنادیا گیا۔ رکشہ اور ٹرالی مالکان کی اوورچارجنگ سے بچنے کیلئے بینرز آویزاں کردئیے گئے ہیں۔ مقامی سکولوں میں چھٹیاں کردی گئی ہیں۔ پنڈال کی حفاظت کیلئے واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے ہیں۔ اجتماع گاہم یں اخبارات و رسائل کی فروخت پر پابندی۔ اجتماع میں شرکت کے باعث مقامی مساجد میں رش ک م رہا، ڈسٹ ماسک کی مانگ میں اضافہ۔ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے نواحی علاقوں سے کثیر تعداد پنڈال پہنچی، ریلوے پولیس و دیگر ملازمین کی استقبالیہ کیمپ میں کھانوں سے تواضع، رکشہ مالکان نے منہ مانگے کرائے وصول کئے ، لوٹا اور تسبیح کے سٹالوں پر رش، موبائل فون کمپنیوں نے پنڈال روڈ پر اپنے سٹال قائم کرلئے۔ سوہن حلوہ کی قیمتوں میں اضافہ، ناقص گنے کی رو فروخت ہوتی رہی، عطائیوں کی بازار میں بھرمار، ناقص گوشت کی فروخت سے زائرین بیمار، سردی کی شدت میں اضافہ سے خشک کھانسی کے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی۔ مقامی رہائشیوں کے ہاں مہمانوں کا پڑاﺅ، مین بازار میں تبلیغی کارکنان خریداری میں مصروف رہے، ہزاروں افراد آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔ آج (ہفتہ) بعد نماز فجر اجتماع نکاح پڑھائے جائیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -