مذہبی دل آزاری پرمبنی ریمارکس، ملزم کے بیان قلمبند کرنے کیلئے کیس کی سماعت 14نومبر تک ملتوی

مذہبی دل آزاری پرمبنی ریمارکس، ملزم کے بیان قلمبند کرنے کیلئے کیس کی سماعت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے زکریا یونیورسٹی کے سابق وزیٹنگ لیکچرار کے خلاف مذہبی دل آزاری پر مبنی ریمارکس سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے مقدمہ میں ملزم کے(بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

زیر دفعہ 342 کے بیان قلمبند کرنے کے لیے سماعت 14 نومبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ الپہ کے مطابق جامعہ زکریا کے سابق وزیٹنگ لیکچرار جنید حفیظ کے خلاف 13 مارچ 2013 کو سوشل میڈیا پر مذہبی دل آزاری پر مبنی ریمارکس اپ لوڈ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔ مقدمہ میں ٹوٹل 15 گواہوں کی شہادتیں قلمبند کی گئی ہیں۔ ان تمام گواہوں کی قلمبند کرائی گئی شہادتوں پر پراسیکوشن اور ملزم کے وکلاء کی جانب سے جرح مکمل کرلی گئی ہے۔یاد رہے کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر اس مقدمہ کی سماعت مقامی جیل میں زیر سماعت ہے۔ش