لاہور: صلح کیلئے بلائی گئی پنچایت میں جھگڑا ، ایک شخص ہلاک

لاہور: صلح کیلئے بلائی گئی پنچایت میں جھگڑا ، ایک شخص ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )گجر پورہ میں معمولی جھگڑے کے بعد صلح کے لئے بلائی گئی پنچایت میں مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ملزمان گجر پورہ میں جبران، بختیار اور صدام خان نامی افراد کی 4 روز قبل مقتول صدام مغل اور اس کے بھائی قیصر سے لڑائی ہوئی تھی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ علاقہ معززین کے کہنے پر فریقین صلح کے لئے چائنہ سکیم میں اکٹھے ہوئے، اسی دوران ان میں تلخ کلامی ہوئی جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی ، گولیاں لگنے سے صدام مغل موقع پر ہلاک جبکہ اس کا بھائی قیصر زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتول کے گھر پر فائرنگ بھی کی تھی، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردیں۔