بیرون ملک دوران کام جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کے ورثاء کو ایک کروڑروپیہ نقد دینے کی قر ار داد عشایئہ تقریب میں منظور
دبئی ( طاہر منیر طاہر ) او ورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کا وائس چیئرمین منتخب ہونے پر بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں پاکستان مسلم لیگ ن یو اے ای کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام دبئی میں کیا گیا- انگلینڈ سے پاکستان جاتے ہوئے مسلم لیگ ن فارن افیئرز کے چیف کوارڈینیر بیرسٹر امجد ملک نے دبئی میں مختصر قیام کیا-اس موقع پر متحدہ عرب امارات کی مسلم لیگی قیادت اور کارکنان کی جانب سے بیرسٹر امجد ملک کا استقبال کیاگیا-
عشایئہ تقریب میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر امجد ملک کی اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے خدمات پر روشنی ڈالی اور دنیا کےچھتیس ممالک میں مسلم لیگ ن کی تنظیموں کو فعال کرنے پرخراجِ تحسین ،پیش کرنے کےساتھ ساتھ او ورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کا وائس چیئرمین منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کی- اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کے حل پر زور دیا گیا وہیں پر دریارِ غیر میں رزقِ حلال کماتے ہوئے جاں بحق ہونے والے اوو رسیز پاکستانیوں کے ورثاء کو ایک کروڑروپیہ نقد دینے کی قرداد منظور کی گئی اور حکومتِ پاکستان کو تحریری دستاویز برائے منظوری بھجوا دی گئی-
تقریب میں پاکستانی کمیونٹی ، مسلم لیگ ن یو اے ای کے عہدے دا ران اور ممبران نے شرکت کی جن میں مسلم لیگ ن یو اے ای کے صدر محمد غوث قادری، چیئرمین غلام مصطفی مغل، سرپرست عباس بھٹی، اور جنرل سیکرٹری راجہ ابوبکر نے خطاب کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو اجاگر کیا- تقریب میں سردار الطاف، چوہدری خالد بشیر، سلمان خان، شہزاد ملک، رانا وہاب عباس, عرفان طور، طاہر بھنڈر، چوہدری بشیر شاہد، چوہدری عارف منہاس، ملک محبوب ربانی، عامر بشیر انجم، ذوہیب ارشاد، شہباز غفار، ساجد چیمہ، جاوید یعقوب، ملک راشد، ملک راحیل، چوہدری شفقت، شفاقت نذیر، حماد حفیظ، یو اے ا ی کی تمام ریاستوں کے صدور اور یونٹ ممبران شامل تھے- امجد ملک کی خدمات کو سراہا گیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا-پاکستان مسلم لیگ (ن) یو اےای کے تمام عہدیداران کی طرف سے بیرسٹر امجد ملک کو پاکستان اور مسلم لیگ(ن) کی ترقی کے لیے خدمات سرانجام دینے پر یادگاری اعزازی شیلڈ پیش کی گئی اور علامہ اقبال ڈے کے حوالے سے کیک کاٹا گیا۔