شہریوں سے بھتہ لینا پولیس افسران کو مہنگا پڑگیا

شہریوں سے بھتہ لینا پولیس افسران کو مہنگا پڑگیا
شہریوں سے بھتہ لینا پولیس افسران کو مہنگا پڑگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد (ویب ڈیسک) شہریوں سے بھتہ لینے کے الزام میں 6 افسران اور اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔

ایس ایس پی کے مطابق شہریوں سے بھتہ لینے کے الزام میں 3 پولیس افسران سمیت 6 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کیا گیا ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ برطرف اہلکاروں نے شہریوں کو اغواء کر کے 19 لاکھ روپے بھتہ وصول کیا تھا۔

جیونیوز کے مطابق ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ بھتہ وصول کرنے کے الزام میں 2 اہلکار جیل میں ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں بھی پولیس اہلکاروں کی مبینہ رشوت کی وائرل ویڈیوپر حکام نے نوٹس لیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق ایس ایس پی ون فائیو نے ویڈیو میں نظر آنے والے اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے ڈی ایس پی ون فائیو ہیڈکوارٹر کو معاملے کی انکوائری کا حکم دیا تھا۔