لاہورسمیت پانچ بڑے شہروں کیلئے الیکٹرک بسوں کی خریداری آخری مراحل میں داخل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں کیلئے الیکٹرک بسوں کی خریداری آخری مراحل میں داخل ہوگئی،لاہور میں پاکستان کا پہلا اور سب سے بڑا سٹیٹ آف دی آرٹ گرین بس ڈپو بنے گا۔
پنجاب میں سٹیٹ آف دی آرٹ "ویکل ٹیسٹنگ لیبارٹری" کے قیام کیلئے تیاری آخری مراحل میں ہے،شہری اپنے فون سے 15 اور ایکسٹیشن نمبر6 ملا کر ٹریفک اور ٹرانسپورٹ کے بارے میں شکایت سے آگاہ کر سکیں گے
سموگ کے تدارک کیلئے تمام اضلاع میں دھواں چھوڑتی گاڑیوں کےخلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا، سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے جرمانے میں اضافہ کردیاگیا،دھواں چھوڑتی گاڑیوں کو پہلی بار 2 ہزارجبکہ پھر ہر بار 4 ہزار جرمانہ کیا جائیگا۔
مال بردارگاڑیوں کے مقررہ حدسے زائد وزن لوڈ کرنے پرسخت کارروائی کی جائیگی،موٹرسائیکل کو غیرقانونی طور پر سواری یا لوڈر رکشہ بناناسنگین جرم ہے،سموگ کے تدارک اورسڑکوں کوٹوٹ پھوٹ سے بچانے کیلئے ہرضروری قدم اٹھایا جائیگا۔