طیب اکرام 8 برس کے لئے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر منتخب

طیب اکرام 8 برس کے لئے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے طیب اکرام 8 برس کے لئے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر منتخب ہوگئے۔
طیب اکرام مسلسل دوسری مرتبہ ایف آئی ایچ کے لئے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے۔ طیب اکرام ایف آئی ایچ کے 8 سالہ مدت کے لئے منتخب ہونے والے پہلے صدر ہوں گے۔
ایف آئی ایچ نے آئین میں ترمیم کر کے صدر کی مدت کو 8 برس کردیا ہے۔ ایف آئی ایچ کے کانفرنس اجلاس میں اہم فیصلے بھی کئے گئے ہیں۔وہ 2032ءتک صدر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

مزید :

کھیل -