ریلوے نے کوئٹہ دھماکے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ جاری کر دی

 ریلوے نے کوئٹہ دھماکے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ جاری کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ریلوے نے کوئٹہ دھماکے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ جاری کر دی
پاکستان ریلوے کی جانب سے ابتدائی انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کی نوعیت خود کش لگتی ہے،دھماکے کے وقت پلیٹ فارم نمبرایک پر کوئی ٹرین موجود نہیں تھی۔
ابتدائی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ جعفر ایکسپریس نے ساڑھے 8 بجے پلیٹ فارم نمبر 1 پرپہنچنا تھا،دھماکے سے پلیٹ فارم نمبر2 پرموجود مسافر محفوظ رہے،دھماکے کی نوعیت خودکش لگتی ہے،دھماکے کی پہلی اطلاع کوئٹہ کنٹرول آفس سے 8 بج کر 40 منٹ پرموصول ہوئی۔
ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی سپیشل برانچ ریلوے شاہد نوازودیگرریلوے عملہ موقع پرموجود ہے،دھماکے کے بعد ریسکیو آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔
کوئٹہ کے ڈی سی سعد بن اسد کا کہنا ہے کہ دھماکے کے حوالے سے الرٹ جاری کیا تھا،ریلوے سٹیشن کی سیکیورٹی کی ذمہ داری ریلوے پولیس کی ہے،انتظامیہ الرٹ جاری کرتی ہے تو اس کا کچھ مقصد ہوتا ہے،ریلوے کی سکیورٹی کا آڈٹ کیا جائے گا،دہشت گرد اوپن راستے سے ریلوے سٹیشن کے اندر آیا۔
کوئٹہ کے آئی جی ریلوے پولیس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ر یلوے سٹیشن پر اٹھارہ پولیس اہلکار تعینات تھے،کہاں پر سکیورٹی لیپس تھا ،دیکھ رہے ہیں۔