ایک سیاسی جماعت کا یہ کہنا کہ ٹرمپ آئیگا تو انکے لیڈر کو آزاد کرائےگا، کسی لطیفے سے کم نہیں: احسن اقبال

 ایک سیاسی جماعت کا یہ کہنا کہ ٹرمپ آئیگا تو انکے لیڈر کو آزاد کرائےگا، کسی ...
 ایک سیاسی جماعت کا یہ کہنا کہ ٹرمپ آئیگا تو انکے لیڈر کو آزاد کرائےگا، کسی لطیفے سے کم نہیں: احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کا یہ کہنا کہ ڈونلڈ ٹرمپ آئے گا تو ان کے لیڈر کو آزاد کرائے گا کسی لطیفے سے کم نہیں ہے۔
ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا صدر منتخب ہونا امریکی عوام کا فیصلہ تھا، ہم اس کا احترام کرتے ہیں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ امریکی الیکشن کے نتائج پر ایک سیاسی جماعت کا یہ کہنا کہ ٹرمپ آئے گا تو ان کے لیڈر کو آزاد کرائے گا، کسی لطیفے سے کم نہیں ہے۔
پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف کے وزیر ہوا بازی کی وجہ سے پی آئی اے کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا، ہم کسی بھی قومی ادارے کو کوڑیوں کے دام نہیں بیچیں گے۔
عدلیہ کے الاو¿نسز سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے جو الاونسز بڑھائے گئے ہیں اس کا جواب وزیر قانون دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ میں آئینی بینچ باہر سے نہیں لایا گیا، یہ سپریم کورٹ کے ججوں پر ہی مشتمل ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم جلد 5 سال کا معاشی روڈ میپ دینے جا رہے ہیں۔

مزید :

قومی -