نواز شریف آئی ٹی سٹی میں عالمی اداروں اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے کیمپس قائم کیے جائیں گے: وزیر اعلیٰ پنجاب
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی نوجوانوں کی ترقی کے لیے لینڈ آف آپرچیونٹی ثابت ہوگا۔نواز شریف آئی ٹی سٹی میں عالمی آئی ٹی ادارے اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے کیمپس قائم کیے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عالمی ہفتہ برائے سائنس اور امن کے آغاز پرپیغام میں کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی ترقی کا ذریعہ اور پرامن و خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے۔ ترقی کا راز سائنس اور ٹیکنالوجی میں پنہاں ہے۔ نوجوانوں کو خود روزگار کے لیے انٹرنیشنل جاب مارکیٹ کے تقاضوں کے عین مطابق جدید آئی ٹی ٹریننگ دی جاری ہے۔ فری لانسرز کے پروفیشنل پوٹینشل کو مزید مفید بنانے کے لیے انٹرنیشنل سرٹیفیکیشن بھی فراہم کی جارہی ہے۔ تعلیم ہو، صحت ہو یا زراعت پنجاب حکومت ہر شعبے میں آئی ٹی بیسڈ ریفارمز لا رہی ہے۔ 5 سال میں ہر سیکٹر کو ڈیجیٹل بنانے کے عزم پر عمل پیرا ہیں۔