شریعت کے مطابق ڈیجیٹل فنانس میں ایک نئے دور کا آغاز ، اسلامک کوائن 10 اکتوبر کو لسٹ کیا جائے گا
لاہور(پرموشنل ریلیز)اسلامک کوائن، کرپٹو کرنسی کو عالمی مسلم کمیونٹی کے لیے بہت زیادہ توقعات کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ 10 اکتوبر کو KuCoin اور دیگر بڑے ایکسچینج پراس کرپٹو کرنسی کا باضابطہ آغاز کیا جائے گا ۔ یہ لانچ محض ایک ٹوکن لسٹنگ نہیں اس سے کئی زیادہ ہے یہ حق نیٹ ورک کے اہداف کو عملی جامہ پہنانے میں ایک اہم سنگ میل ہے ۔
حق نیٹ ورک نے Haqqex کو متعارف کرایا ہے جو شریعہ کے مطابق ایکسچینج ہونے کے علاوہ Sushiswap اور دیگردی سینٹرلائزڈ ایکسچینج(DEXs) کے ساتھ شراکت کرکے تجارتی پلیٹ فارم کےطور پر پیش کیا جائے گا۔
اسلامک کوائن کا روڈ میپ
اسلامک کوائن کا مقصد عالمی خاص طور پر مسلم کمیونٹی کے لیے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے اقدامات کو اور ایسے منصوبوںکو آگے بڑھانا ہے جو روایتی تجارتی پلیٹ فارمز سے ہٹ کر ہوں ۔ جس کیلئے ایک روڈ میپ بنایا گیاہے جس میں نئے منصوبوں کے لیے لانچ پیڈز، انکیوبیشن فرموں کا قیام، حلال و اخلاقی NFT مارکیٹ پلیس وغیرہ شامل ہیں۔ حق نیٹ ورک کے تمام پروجیکٹ اسلامک کوائن ($ISLM) کو اپنی آپریشنل کرنسی کے طور پر استعمال کریں گے۔
$ISLM ٹوکن کو حق ایکو سسٹم کو نیویگیٹ کرنے کے لیے ایک کثیر العمل ٹول کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ حق بلاک چین پر رسائی حاصل کرنے اس کے استعمال سے فوائداٹھانے کے لیے ایک عالمگیر ٹول ہے۔ ٹوکن ہولڈرز نیٹ ورک پر آئے منصوبوں تک خصوصی رسائی حاصل کریں گےاور ابتدائی شراکت داروں اور معاونین کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ "سپر یوٹیلیٹی" کے نام سے لیبل لگا ہوا یہ طریقہ کار پورے ایکو سسٹم میں ایئر ڈراپس سے لے کرملکیتی منصوبوں کی خصوصی پیشکشوں تک جلد رسائی تک میں شرکت کی اجازت دیتا ہے۔
https://twitter.com/Islamic_Coin/status/1707783838896734574?s=20
اسلامک کوائن کا مقصد اخلاقی اورشرعی پہلوؤں کے مطابق مالیات میں ایک اعلیٰ معیار قائم کرنا ہےتاکہ اسلامک کوائن کو عالمی مسلم کمیونٹی اور باضمیر سرمایہ کاروں دونوں کے لیے ایک قابل عمل آپشن کے طور پر پیش کیا جاسکے ۔اسلامک کوائن کی کلیدی خصوصیات میں شفاف گورننس پروٹوکول، سود سے پاک تجارت کے اختیارات اور چیریٹی سے چلنے والے اقدامات شامل ہیں ۔ جو اخلاقی ڈیجیٹل فنانس کے شعبے میں ایک نئے دور کا اشارہ دیتے ہیں۔
اسلامک کوائن کا انسان دوست پہلو کمیونٹی کے پہلے ڈیجیٹل فنانس میں نئی جہتیں شامل کرے گا۔ ہر $ISLM ٹوکن کا 10فیصد ایک ایور گرین DAO کو مختص کیا جائے گا۔ جس کا استعمال کمیونٹی کیلئے مختلف منصوبوں کی حمایت کرنا ، خیراتی اداروں، تعلیم اور تحقیق کے شعبوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے کیا جائے گا ۔
اسلامک کوائن کا مقصد تمام افراد کو ایک جامع اور اخلاقی کرپٹو کرنسی کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔یہ ایک نئے دور کا آغاز بھی ہے ۔