جنگلی جانوروں نے اسلام آباد کا رخ کر لیا، ججز کالونی میں بندروں کے ڈیرے

 جنگلی جانوروں نے اسلام آباد کا رخ کر لیا، ججز کالونی میں بندروں کے ڈیرے
 جنگلی جانوروں نے اسلام آباد کا رخ کر لیا، ججز کالونی میں بندروں کے ڈیرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جنگلی جانوروں نے اسلام آباد کا رخ کر لیا، ججز کالونی میں بندروں نے ڈیرے لگا لیے۔

تفصیلات کے مطابق موسم بدلتے ہی جنگلی جانوروں نے اسلام آباد کا رخ کر لیا ہے ،بندروں نے ججز کالونی کی گلیوں میں ڈیرے ڈال لیے ہیں،بندر پولیس چوکی میں اہلکاروں کے کھانے پینے کا سامان بھی لے جاتے ہیں ۔ جنگلی جانوروں نے وفاقی دارالحکومت کےنسبتاً خالی علاقوں کا رخ کرلیا ہے مارگلہ روڈ شاہراہ آئین ہی نہیں کئی دوسری کشادہ سڑکیں جہاں آبادی کم ہے ان جانوروں نے آزادانہ گھومنا پھرنا شروع کردیا ہے ۔

"جنگ " کے مطابق دلچسپ تبدیلی بندروں کے رویئے میں دیکھنے کو ملی ہے جو غول در غول پنجاب ہاؤس اور سندھ ہاؤس کے سنگم پر ججز کالونی کی جگہوں میں بکثرت پھدکتے دکھائی دیتے ہیں ۔

سینئر صحافی صالح ظافر نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ اسلام آباد پولیس نے ججز کالونی کےسامنے گزرنے والی سڑک کو دونوں طرف سے بند کردیا ہے جس سے سندھ ہاؤس اور پنجاب ہاؤس میں جانے والوں کو دشواری کا سامنا ہوتا ہے وہاں ججز کالونی سے ملنے والی تکون کے رقبے میں بندروں کو تفریح کا کھلا موقع میسر آگیا ہے۔ یہ بندر ججز کالونی کے متصل قائم پولیس چوکیوں میں بھی بے خوف ہوکر مداخلت کرتے ہیں۔ اور موقع ملے توان اہلکاروں نے جو خورو نوش کا سامان رکھا ہو تو اسے بھی لے اڑتے ہیں یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ اسلام آباد میں پہلی مرتبہ وہ بندر بھی بڑی مقدار میں آگئے ہیں جن کے جسم بالوں سے اٹے ہیں اور وہ خاندانوں کی شکل میں ادھر اُدھر گھوم رہے ہیں ۔ معلوم ہوتا ہے کہ شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہونے سے بھی جنگلی جانوروں کی نقل و حرکت کے علاقے تبدیل ہوگئے ہیں۔