خیبرپختونخواہاؤس سیل کرنے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

خیبرپختونخواہاؤس سیل کرنے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
خیبرپختونخواہاؤس سیل کرنے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخواہاؤس سیل کرنے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔

سما ٹی وی کے مطابق درخواست خیبرپختونخوا حکومت نے سیکرٹری ایڈمن کے ذریعے جمع کرائی،وزارت قانون، داخلہ، ڈی جی رینجرز، ایف آئی اے، سی ڈی اے اور پولیس کو فریق بنایاگیا ہے،درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کی پراپرٹی کو غیرقانونی طور پر سیل کیا گیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کے پی ہاؤس سیل، سرکاری گاڑیاں تحویل میں لینےکا اقدام غیرقانونی قرار دیا جائے،خیبرپختونخواہاؤس کو فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دیا جائے۔